حدیث نمبر226

روایت ہے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی نماز میں کھڑا ہو تو کنکر نہ چھوئے کیونکہ رحمت اس کے سامنے ہے ۱؎ (احمد،ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)

شرح

۱؎ یعنی کنکروں سے نہ کھیلے،افسوس ہے کہ رب کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہو اور وہ کنکروں کی طرف۔خیال رہے کہ سجدہ گاہ سے کانٹا یا کنکرہٹانا یا زمین ہموار کرنا درست ہے کیونکہ یہ کھیلنے کے لیے نہیں بلکہ نماز کی اصلاح کے لیے ہے۔لیکن صرف ایک بارکرے جیسا کہ پہلے گزر گیا۔