صدقہ کے فضائل

میرے پیارے آقاکے پیارے دیوانو ! جس طرح زکوٰۃ نہ دینے پر عذاب ہے اسی طرح زکوٰۃ کی ادائیگی پر بے حساب ثواب بھی ہیں۔ فرمایا گیا ارکانِ اسلام کی ادائیگی پر اللہ عز و جل کی رحمت جوش میں آئے گی اور زکوٰۃ دینے والے کو سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل فرما دے گا۔ اللہ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ۔

میرے پیارےآقاﷺ کے پیارے دیوانو! زکوٰۃ اور صدقۂ فطریہ دونوں واجب ہیں۔ جو ان دونوں کو ادا نہ کرے گا سخت گنہ گار ہوگا مگر ان کے علاوہ صدقہ دینے اور خدائے وحدہٗ لا شریک کی راہ میں خیرات کرنے کا بھی بہت بڑا ثواب ہے اور دارین میںاس کے بڑے بڑے فوائد اور منافع ہیں۔ چنانچہ اس کے بارے میں ہم چند احادیث پیش کرینگے۔ ان پر غور کیجئے اور اپنے پیارے رسول ا کے ان مقدس فرامین پر عمل کر کے اپنی دنیا اور آخرت سنوار لیجئے۔