مال میں اضافہ کا ذریعہ

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ علیہ التحیۃ و الثنا نے ارشاد فرمایا مسلمان جو ایک چھوہارا یا ایک نوالہ اللہ رب العزت کی راہ میں دے اللہ تعالیٰ اسے بڑھا تا اور پالتا ہے جیسے کوئی آدمی اپنے بچھرے یا بونے کو پالتا ہے یہاں تک کہ وہ بڑھ کر اُحد پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے۔ (مسند امام احمد)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! جس طرح مولیٰ عزوجل زکوٰۃ ادا کرنے پر ثواب عطا فرماتا ہے یوں ہی صدقے کی ادائیگی پر بھی بے حساب ثواب عطا فرماتا ہے۔ اور اگر صدقہ خلوص کے ساتھ دیا جائے تو اللہ عز و جل اس کو خوب بڑھاتا ہے اور بلاؤں کو ٹالتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ اللہ عز و جل بہت ساری مصبتیں اور بیماریاں صدقہ کی وجہ سے دور فرمادیتا ہے۔ اور یاد رکھیں کہ کبھی بھی یہ گمان مت کرنا کہ صدقے کی وجہ سے مال کم ہو جائے گا بلکہ صدقہ کی وجہ سے ہمیشہ مال میں اضافہ ہوتا ہے۔ اللہ عزو جل ہم سب کو صدقہ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ۔