صدقہ کو باطل نہ کرو

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو! صدقہ دیکر احسان جتانا بہت بڑی آفت ہے اسی لئے چھپا کر صدقہ دینے کی بڑی فضیلت وارد ہے صدقہ دے کر احسان جتانے سے صدقہ کا ثواب ختم ہو جاتا ہے چنانچہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان ہے ’’لَا تُبْطِلُوْ ا صَدَقَاتِکُمْ بِالْمَنِّ وَ ا لْاذَیٰ‘‘ اپنے صدقات کو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر باطل نہ کرو۔

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! اللہ عز و جل اگر ہمیں مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا موقع عطا فرمائے تو خبر دار !غریبوں پر احسان نہ جتا یا جائے اگر احسان جتائیں گے تو یقینا صدقات تو باطل ہو ہی جائیں گے اسی کے ساتھ غریبوں کی دل آزاری کا گناہ بھی ہوگا۔ لہذا کسی کا دل نہیں دکھانا چاہئے بلکہ حضورﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے غریب کی مدد بھی کرنی چاہئیے اور اس کے حق میں دعا بھی کرنی چاہئیے اللہ عز و جل ہم سب کو توفیق دے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ