سورہ ص کا سجدہ فرضی سجدوں میں نہیں
sulemansubhani نے Thursday، 14 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 251
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ سورۂ ص کا سجدہ فرضی سجدوں میں نہیں ۱؎ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا ہے ۲؎
شرح
۱؎ یعنی اس کی فرضیت نماز اور زکوۃ کی سی نہیں جس کا منکر کافر ہو بلکہ واجب ہے جس کا انکار کفر نہیں۔یہی حنفی کہتے ہیں کہ قرآن کے سارے سجدے واجب ہیں اور اگر یہ مطلب ہو کہ واجب نہیں بلکہ سنت ہے تو یہ سیدنا ابن عباس کا اپنا اجتہاد ہے کوئی حدیث مرفوع پیش نہیں فرمائی۔
۲؎ یعنی میں بھی کرتا ہوں اور تم بھی کرو کیونکہ حضور علیہ السلام کا عمل ہے اور قرآنی حکم،آیت ہم پہلے پیش کرچکے ہیں۔