مسلمان عورت جنتی ہے مگر

مسلمان عورتیں اسلام و ایمان کی دولت سے شرفیاب ہونے کی وجہ سے جنتی عورتیں ہیں اس لئے کہ ایمان کی سلامتی کے ساتھ دنیا سے جانے والا کوئی بھی ہو اللہ تعالیٰ اسے جنت عطا فرمائے گا گناہ کی سزا بھگتنے کے بعد ،یا نبیﷺ کی شفاعت سے یا اپنے طرف کی معافی سے بہر حال جنت تو ملنی ہی ہے،مگر اصل بات یہ ہے کہ جو آخرت کی جنتی عورتیں ہیں وہ یہاں بھی ایسی بن جائیںکہ انہیں دیکھ کر جنت کی عورت یادآ جائے