وَالنَّجْمِ پڑھی آپ نے اس میں سجدہ نہ کیا
sulemansubhani نے Thursday، 14 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 250
روایت ہے حضرت زید ابن ثابت سے فرماتے ہیں میں نے حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وَالنَّجْمِ پڑھی آپ نے اس میں سجدہ نہ کیا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یا اس لیے کہ اس وقت حضور علیہ السلام کا وضو نہ تھا یا اس لیے کہ وہ وقت کراہت کا تھا جب سجدہ ممنوع ہوتا ہے یا ا س لیے تاکہ معلوم ہوجائے کہ سجدۂ تلاوت فورًا واجب نہیں ہوتا اس میں تاخیر بھی کرسکتے ہیں،یہ وجہ نہ تھی کہ سورۂ وَالنَّجْم میں سجدہ نہیں ہے یا یہ سجدۂ سنت ہے لہذا یہ حدیث نہ تو حنفیوں کے خلاف ہے اور نہ بخاری کی پچھلی حدیث سے متعارض۔
ٹیگز:-
حدیث , حضور صلی اللہ علیہ وسلم , صحیح بخاری , صحیح مسلم , حضورﷺ , حضرت زید بن ثابت , حضور ﷺ , وَالنَّجْمِ