وَاسۡتَفۡزِزۡ مَنِ اسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُمۡ بِصَوۡتِكَ وَاَجۡلِبۡ عَلَيۡهِمۡ بِخَيۡلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكۡهُمۡ فِى الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَوۡلَادِ وَعِدۡهُمۡ ؕ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيۡطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا ۞- سورۃ نمبر 17 الإسراء آیت نمبر 64
sulemansubhani نے Saturday، 16 May 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاسۡتَفۡزِزۡ مَنِ اسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُمۡ بِصَوۡتِكَ وَاَجۡلِبۡ عَلَيۡهِمۡ بِخَيۡلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكۡهُمۡ فِى الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَوۡلَادِ وَعِدۡهُمۡ ؕ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيۡطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا ۞
ترجمہ:
تو ان میں سے جن کو اپنی آواز کے ساتھ پھسلا سکتا ہے پھسلا دے اور ان پر اپنے سواروں اور پیادوں کے ساتھ چڑھائی کردے، اور ان کے اموال اور اولاد میں شریک ہوجا اور ان سے وعدے کر اور شیطان ان سے جو بھی وعدے کرتا ہے وہ دھوکا ہوتا ہے۔
استفزز۔ اس کا معنی ہے ان کو ڈگمگادے اور گرا دے اس کا اصل معنی ہے قطع کرنا، جب کپڑا کٹ جائے تو کہتے ہیں تفزز الثوب اس کا معنی ہے ان کو حق سے منقطع کردے یہ امر تعجیز ہے یعنی تو کسی شخص کو گمراہ کرنے پر قادر نہیں ہوگا، اور کسی شخص پر تیرا تسلط اور اقتدار نہیں تو جو جی میں آئے کر۔
القرآن – سورۃ نمبر 17 الإسراء آیت نمبر 64
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , القرآن , سورہ الاسراء , سورہ بنواسرائیل , استفزز