تقلید شخصی ، اجماع امت ، قیاس اور غیر مقلدین
sulemansubhani نے Wednesday، 20 May 2020 کو شائع کیا.
تقلید شخصی ، اجماع امت ، قیاس اور غیر مقلدین کے شیخ الاسلام کا فرمان
غیر مقلد حضرات کے شیخ الاسلام جناب ثناء اللہ امرتسری لکھتے ہیں : اہلحدہث کا مذہب ہے کہ اُصول چار ہیں (1) قرآن (2) حدیث (3) اجماع امت (4) قیاس مجتہد اجماع امت و قیاس مجتہد قابل عمل ہے ۔ (اہلحدیث کا مذہب صفحہ نمبر 58 شیخ الاسلام غیر مقلدین ثناء اللہ امرتسری)
اب کیا کہتے ہیں تقلید شخصی ، اجماع امت اور قیاس شرعی کے منکر غیر مقلد حضرات علمی بحوالہ جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔