اس عورت کی نماز قبول نہیں
sulemansubhani نے Thursday، 21 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 288
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے محبوب ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ اس عورت کی نماز قبول نہیں جو مسجد کے لیئے خوشبو لگائے ۱؎ جب کہ جنابت کے غسل کی طرح غسل کرے ۲؎(ابوداؤد)احمد و نسائی نے ا سکی مثل۔
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ عورت کو گھر میں خوشبو لگانا منع نہیں جب کہ وہ اجنبی مردوں کو نہ پہنچے ۱۲
۲؎ یعنی خوشبو اگر سارے بدن پر ملی ہوئی ہے تو اس قدر مل مل کر نہائے جیسے جنابت میں نہاتی ہے تاکہ خوشبو کا اثر بالکل جاتا رہے تب نماز کو آئے۱۲