ایک نماز لاکھ کے برابر

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور علیہ الصلوٰۃوالسلام نے فرمایا مسجد حرام میں ایک نماز ایک لاکھ نمازوں کے برارہے۔ (مشکوٰۃشریف )

میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو!حج کی سعادت سے جو مالاما ل ہوتا ہے اس کے دامن کوثواب سے بھر دیا جاتا ہے جیسا کہ مذکورہ حدیث شریف میں تاجدار کائنات ا نے فرمایا کہ مسجد حرام میں ایک نماز لاکھ نمازوں کے برابر ہے۔ آدمی اگر کوشش کرے اور وقت کی قدر کرتے ہوئے اپناوقت عبادت وریاضت میں گزارے تو میں سمجھتا ہوں کہ بے حساب نیکی حاصل کرسکتا ہے کاش ایسا ہوتاکہ حاجی مسجد حرام میں عبادت سے غافل نہ ہوتا اور عبادت وریاضت میں مصروف رہنے کی کوشش کرتا لیکن کیا کیا جائے؟ بازار،دوست، احباب، متعلقین ان سارے معاملات میں ہی زیادہ تر وقت گزاردیا جاتا ہے۔ ہمیں وقت کی قدر کرنی چاہئے، دوست احباب وغیرہ سب بعد میں مل جائیں گے لیکن خانہ کعبہ کہیں نہیں مل سکتا۔ اللہ ہم سب کو نیکیوں کی توفیق عطافرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔