عورتوں کو عزت اسلام ہی نے دی

میرے پیارے آقا ﷺ کی پیاری دیوانیو ! میں آپکو یہ بتانے کی جسارت کروں گا کہ دنیا آج عورت کے عزت میں ثریا تک پہنچ جانے کے بعد اس طرح کی بیجا بحچ کرنے کیوں جارہی ہے جبکہ یہ مقام و مرتبہ اللہ اور رسول کے فرمان نے اور اسلام کی مقرر کردہ حدود کے ڈر نے انہیں عطا کیا ہے،جب عورتوں کو بے وقار بنایا گیا تھا وہ عقل ہی کی تو کارفرمائی تھی؟جب انہیں زندہ درگور کیا جارہا تھا تو یہ عقل ہی کی تو رہنمائی تھی؟انہیں معاشرہ میں حیوان سے زیادہ حیثیت نہ دی جا رہی تھی تو یہ عقل ہی کی تو چاہت تھی؟ انہیں لونڈی اور غلام بنا کر رکھ لیا گیا تھا اور کوئی حق نہیں دیا جارہا تھا یہ عقل ہی کی تو روش تھی؟ عقل سے فیصلہ کرنے والوں نے کب اور کس زمانے عورتوں کو انکے حق کے پانے کا مکمل فائدہ دیا ہے؟یہ تو اسلام کی دین ہے جس نے عورتوں کو عزت عطا کی اور تعظیم و تکریم کے ایسے حصار میں محفوظ کرلیا کہ اب انہیں گرایا نہ جا سکے گا اگر اسلام کے قانون کی رہنمائی کو بحال رکھا جائے،عقل کو درمیان میں لایا جائے تو دور نہیں پھر عورتوں کو بازاری بناکر اسی کو عزت کا نام دیا جائے گا جو دنیا پرستوں کی درینہ خواہش ہے اور وہ اس میں کامیابی کی خطرناک اسکیمیں بنا رہے ہیں