عورت جب خوشبو لگا کر مجلس پرگزرے تو
sulemansubhani نے Thursday، 21 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 289
روایت ہے حضرت ابو موسیٰ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہر آنکھ زنا کار ہے ۱؎ اور عورت جب خوشبو لگا کر مجلس پرگزرے تو وہ ایسی ایسی ہے یعنی زانیہ ہے ۲؎(ترمذی) ابوداؤد اور نسائی کی روایت اسی طرح ہے۔
شرح
۱؎ یعنی جو آنکھ ارادۃً اجنبی عورت کو دیکھے وہ زانیہ ہے،کیونکہ آنکھ کا زنا نظر بد ہے اور یہ بڑے زنا کا ذریعہ ہے۔
۲؎ کیونکہ وہ اس خوشبو کے ذریعہ لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتی ہے،چونکہ اسلام نے زنا کو حرام کیا اس لیے زنا کے اسباب سے روکا،طاعون سے بچنے کے لیے چوہے مار ے جاتے ہیں۔بخار روکنے کے لیے زکام دفع کیا جاتا ہے،فی زمانہ چونکہ زنا عیب نہیں سمجھا جاتا ہے اس لیے اسباب زنا بھی شائع ہیں۱۲
ٹیگز:-
زانیہ , زنا کار , خوشبو , حدیث , زناکار , عورت , رسول اﷲ , رسول اﷲﷺ , حضرت ابو موسیٰ اشعری , مجلس , آنکھ