حدیث نمبر 287

روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کی نماز اپنے گھر میں صحن میں نماز سے افضل ہے ۱؎ اور اس کی نماز کوٹھڑی میں،گھر میں نماز سے افضل ہے ۲؎(ابوداؤد)

شرح

۱؎ یہاں حجرے سے مراد صحن ہے کیونکہ اس کی طرف حجرے کے دروازے ہوتے ہیں اس لیے مجازًا اسے حجرہ کہہ دیا گیا۱۲

۲؎ مخدع سامان کی کوٹھڑی کو کہتے ہیں یہ خدع سے ہے،بمعنی چھپانا اور بیت رہنے کی کوٹھڑی کو کہتے ہیں بیتوتت سے ہے،بمعنی شب گزارنا، سامان کی کوٹھڑی دوسری کوٹھڑی کے پیچھے ہوتی ہے۔خلاصہ یہ ہے کہ چونکہ عورت کے لیے پردہ بہت اعلیٰ ہے لہذا جس قدر پردے میں نماز پڑھے گی اسی قدر بہتر ہوگا۱۲