گزارش : جو لوگ مذہب حنفی کو مانتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ جمعہ وعیدین اسلام کے عظیم ترین شعار اور دین کے خصائص و امتیازات میں سے ہیں اور اس کے باوجود وہ گھروں کمروں اورکوٹھریوں کے اندر چار چھ لوگوں کے ساتھ اسے قائم کرنا چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ خدا را اسلام کے ان عظیم شعاروں کی صورت مسخ نہ کریں. یہ جیسے ہیں انھیں ویسا ہی رہنے دیں. دین کے ان عظیم ستونوں کو ڈھانے کی کوشش نہ کریں.

علاوہ ازیں ملک کے حالات پر بھی نظر رکھیں. کل کو آپ کا یہی عمل مخالفين اسلام کی دلیل بن سکتا ہے کہ عیدین و جمعہ کا اعلانیہ قیام اسلام کا لازمی جز نہیں ہے ورنہ گھروں اور کمروں میں کیسے پڑھتے؟….آگے آپ لوگ خود سمجھدار ہیں۔

نثار مصباحی رکن روشن مستقبل