لاک ڈاؤن میں نماز عید
DARUL IFTA AHLE SUNNAT
(DAWAT-E-ISLAMI)
Bradford, UK
لاک ڈاؤن میں نماز عید
فقہ حنفی کے مطابق نماز عید صحیح ہونے کی وہی شرائط ہیں جو جمعہ کی ہیں البتہ عید کے لئے خطبہ شرط نہیں بلکہ سنت ہے۔ ان شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ نماز جمعہ و عید کا امام ، حاکم اسلام یا اس کی طرف سے مقرر کردہ ہو اور جہاں یہ ممکن نہ ہو وہاں اس جگہ کے بڑے مفتی نے یا عام مسلمانوں نے جسے جمعہ و عید کی امامت کے لئے منتخب کیا تو وہ بھی ان نمازوں کی امامت کروا سکتا ہے۔
لهذا لاک ڈاؤن کی اس صورت حال . جہاں ایسا امام میسر ہو اور وہ نماز عيد پڑھائے تو وہ نماز درست ہوگی چاہے مسجد میں پڑھائے ، یا کسی اور جگہ مثلا میدان پارک وغیره میں ۔ اور اگر اس طرح کا امام میسر نہ ہو تو چند لوگوں کا مل کر اپنے گھروغیره میں نماز عید کی جماعت کروانا درست نہیں ہے بلکہ ایسی صورت میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ چار رکعت چاشت کی نماز ادا کر لیں۔ علماء فرماتے ہیں جو عید کی نماز نہ پڑھ سکے اس کے لئے یہ رکعتیں پڑھنا مستحب ہیں. بہتر ہے چار رکعتیں تنها تنها پڑھیں اور گھر کے چند افراد مل کر جماعت کروا لیں تو بھی گناه وحرج نہیں۔
نوٹ: یورپ کے جن ممالک . میں مخصوص شرائط کے ساتھ حکومت نے نماز عید کی اجازت دی ہے وہاں کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ان شرائط اور کورونا وائرس سے حفاظت کی تدابیر اپناتے ہوئے نماز عید کی جماعت کروائیں۔
مفتی ساجد عطاری مدنی
Address: Faizan-e-Madina
Maudsley Street, Bradford, BD3 SLE
Phone Number: 01274010126
Email Darulifta@dawateislami.net
23rd May 2020 | 29th Rarriadan 1441
