أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَوَهَبۡنَا لَهٗ مِنۡ رَّحۡمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوۡنَ نَبِيًّا ۞

ترجمہ:

اور ہم نے اپنی رحمت سے ان کو ان کے بھائی ہارون نبی عطا فرمائے

تفسیر:

آیت :53 میں حضرت موسیٰ کے بھائی ہارون کا ذکر ہے حضرت ابن عباس (رض) نے کہا کہ حضرت ہارون (علیہ السلام) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے بڑے بھائی تھے، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے بھائی کو نبوت عطا کئے جانے کے متعلق دعا کی تھی سو اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرما لی۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 53