جب ہم سیدھے ہوجاتے تو تکبیر کہتے
sulemansubhani نے Tuesday، 26 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 321
روایت ہے حضرت نعمان ابن بشیر سے فرماتے ہیں کہ جب ہم نماز میں کھڑے ہوتے تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری صفیں سیدھی کرتے جب ہم سیدھے ہوجاتے تو تکبیر کہتے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ سنت یہ ہے کہ امام پہلے صفیں سیدھی کرے پھر تکبیر تحریمہ کہے،آج کل امام مساجد یہ عمل چھوڑ بلکہ مقتدیوں کو چاہیئے کہ اول ہی سے صف میں مل کر اور سیدھے بیٹھیں تاکہ “حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ” پر کھڑے ہو کر اقامت ختم ہونے پر نماز بے تکلف شروع کرسکیں۔خیال رہے کہ یہاں تکبیر سے تکبیر تحریمہ مراد ہے نہ کہ اقامت وہ تو مقتدیوں کے بیٹھے ہوگی۔
ٹیگز:-
سیدھی , صفیں , حدیث , حضرت نعمان ابن بشیر , رسول اﷲ , نماز , رسول اﷲﷺ , تکبیر , سیدھے , حضرت نعمان بن بشیر