صفوں کے داہنے حصوں پر درود بھیجتے ہیں
sulemansubhani نے Tuesday، 26 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 320
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ یقینًا اﷲ اور اس کے فرشتے صفوں کے داہنے حصوں پر درود بھیجتے ہیں ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ پہلی صف والوں پر عمومی رحمت تھی اور داہنی صف والوں پر خصوصی رحمت ہے،پھر صف اول کے داہنے والوں پر اور زیادہ خاص رحمت ہے لہذا احادیث میں تعارض نہیں رب کی رحمتیں لاکھوں قسم کی ہیں۔خیال رہے کہ داہنی صف پر رحمت اس وقت آئے گی جب بائیں طرف بھی نمازی برابر ہوں اگر سارے نمازی داہنی طرف ہی کھڑے ہوجائیں بائیں طرف کوئی نہ ہو یا تھوڑے ہوں تو یہ داہنے والے ناراضی الٰہی کے مستحق ہوں گے۔
ٹیگز:-
درود , داہنے , حدیث , حضرت عائشہ صدیقہ , رسول اﷲ , صفوں , حضرت عائشہ , رسول اﷲﷺ , سیدہ عائشہ صدیقہ , اﷲ , فرشتے