فرشتے ان لوگوں پر درود بھیجتے ہیں جو اگلی صفوں
sulemansubhani نے Tuesday، 26 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 319
روایت ہے حضرت براء ابن عازب سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے اﷲ اور اس کے فرشتے ان لوگوں پر درود بھیجتے ہیں جو اگلی صفوں سے ملتے ہیں ۱؎ اور اﷲ کو اس قدم سے زیادہ کوئی قدم پیارا نہیں جس قدم سے انسان صف سے ملے ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی اگلی صف کے نمازیوں کے لیے فرشتے دعائے رحمت کرتے ہیں اور اﷲ تعالٰی نزول رحمت فرماتا ہے،رب فرماتا ہے:”ہُوَ الَّذِیۡ یُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمْ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ”۔خیال رہے کہ اﷲ تعالٰی اور فرشتوں کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود اور نوعیت کا ہے اور نمازیوں پر اور نوعیت کا،لہذا اس آیت و حدیث سے یہ لازم نہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مثل ہوجائیں کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی قرآن میں”یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ” فرمایا اور ہمارے لیے بھی یُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمْ ارشاد ہوا جیسا کہ چکڑالویوں نے سمجھا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتوں کی بارشیں ہورہی ہیں اور ہم پر چھینٹا ہے۔
۲؎ معلوم ہوا کہ پیاری جگہ جانے کے لیے قدم بھی اﷲ کو پیارے ہیں،خوش نصیب ہیں وہ جو ان قدموں سے حرمین شریفین جائیں۔
ٹیگز:-
فرشتے , حضرت براء ابن عازب , حضرت براء بن عازب , درود , صفوں , حدیث , اگلی , رسول اﷲ , رسول اﷲﷺ , اﷲ