أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَلَا تَعۡجَلۡ عَلَيۡهِمۡ‌ ؕ اِنَّمَا نَـعُدُّ لَهُمۡ عَدًّا‌ ۞

ترجمہ:

سو آپ ان کے متعلق جلدی نہ کریں ہم تو صرف ان کی میعاد پوری کر رہے ہیں

تفسیر:

مریم :84 میں مذکر ہے آپ ان کے متعلق جلدی نہ کریں یعنی ان کے عذاب کے متعق جلدی نہ کریں ہم تو صرف ان کی معیاد پوری کر رہے ہیں، یعنی ان کی زندگی کے دنوں اور راتوں کو گن رہے ہیں، ایک قول یہ ہے کہ ان کی سانسوں کو گن رہے ہیں ایک قول یہ ہے ہم ان کے اعمال کو گن رہے ہیں، ایک قول یہ ہے کہ آپ جلدی نہ کریں ہم ان کو اس لئے ڈھیل دے رہے ہیں تاکہ ان کے گناہ زیادہ ہوں۔ (الجامع لاحکام القرآن)

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 84