عورت امام کے پیچھے نماز پڑھے اور مرد امام کے ساتھ
sulemansubhani نے Thursday، 28 May 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 333
روایت ہے انہی سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور ان کی ماں یا خالہ کو نماز پڑھائی فرماتے ہیں تو مجھے اپنے دائیں کھڑا کیا اور عورت کو ہمارے پیچھے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یہ دوسرا واقعہ ہے کیونکہ یہاں یتیم کا ذکر نہیں۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر ایک مرد اور ایک عورت امام کے پیچھے نماز پڑھیں تو مرد امام کے ساتھ ہوگا، اور عورت پیچھے اگرچہ عورت مرد کی محرم ہو۔