جب ہم تین ہوں تو ہم میں سے ایک آگے بڑھ جائے
sulemansubhani نے Friday، 29 May 2020 کو شائع کیا.
الفصل الثانی
دوسری فصل
حدیث نمبر 335
روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں کہ ہمیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جب ہم تین ہوں تو ہم میں سے ایک آگے بڑھ جائے ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی جنگل یا گھر میں تین آدمی نماز پڑھنا چاہیں تو الگ الگ نہ پڑھیں بلکہ جماعت کرلیں اور امام دونوں مقتدیوں سے آگے کھڑا ہو ان کے برابر نہ کھڑا ہو۔ دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے جو زیادہ عالم ہو وہ امام بنے۔