أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡهُ فَاِنَّهٗ يَحۡمِلُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وِزۡرًا ۞

ترجمہ:

اور جس شخص نے اس سے منہ موڑا وہ یقینا قیامت کے دن بہت وزنی بوجھ اٹھائے گا

روز حشر کی سختیاں اور اس دن کفار کے احوال اور اھوال 

طہ :100 میں فرمایا : جس شخص نے اس سے منہ موڑا وہ یقینا قیامت کے دن (بہت وزنی) بوجھ اٹھائے گا۔

اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ جس طرح قرآن مجید ان لوگوں کے لئے نعمت ہے جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس کے احکام پر عمل کرتے ہیں، اسی طرح یہ ان لوگوں کے لئے زحمت اور ہلاکت کا باعث ہے جو اس پر ایمان نہیں لاتے اور اس سے منہ موڑتے ہیں اور اعراض کرتے ہیں۔ جو لوگ قرآن مجید سے اعراض کرتے ہیں، ان کے گناہوں کا بوجھ قیامت کے دن ان کی کمر پر لا دیا جائے گا، جیسے کسی شخص کی پشت پر وزنی بوجھ ہو جس سے اس کی کمر ٹوٹ رہی ہو۔

القرآن – سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 100