فواد چوہدری ایسا کیوں کرتا ہے؟

پاکستان میں ظاہری باطنی حکومتیں کس طرح بنتی ہیں یہ تو تقریبا اب سب کو معلوم ہو چکا ہے.

سابقہ حکومتوں کا ریکارڑ دیکھ لیجیے ان میں ایسے حضرات ضرور موجود رہے ہیں جو مذہب اور قوم سے وقتا فوقتا بیزاری کا اظہار کرتے رہتے تھے.

موجودہ حکومت میں اس کا سہرا جناب فواد چوہدری صاحب کے سر ہے. موصوف تقریبا ہر دوسرے دن مذہب و ملت بیزار ٹویٹ کرتے رہتے ہیں.

علما اور عوام کے ساتھ ساتھ انہی کی پارٹی کے دیگر وزرا اور اتحادی بارہا وزیراعظم صاحب سے درخواست کر چکے ہیں کہ موصوف کے منہ پر ٹیپ لگوائیے لیکن نتیجہ صفر…

البتہ اس نتیجے سے ہی چند سوال ضرور جنم لیتے ہیں.

کیا فواد چوہدری صاحب یہ سب خود کرتے ہیں یا کسی کے کہنے پر؟

کیا وزیراعظم پاکستان یا دیگر ادارے ان کی بولتی بند کرسکتے ہیں یا نہیں؟

وہی فواد چوہدری جو آمنے سامنے اینکر کی جانب سے کی جانے والی بے عزتی برداشت نہ کرتے ہوئے تھپڑ مار دیتے ہیں لیکن ہر ہفتے قوم کی لعنتین اور گالیاں کیسے برداشت کر لیتا ہیں؟

اب میرا گمان یقین تک پہنچ چکا ہے کہ موصوف یہ سب نہ تو خود کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی انھیں روک سکتا ہے بلکہ ارض پاکستان میں سانپ کی طرح کنڈلی ماری دین و ملت دشمن قوتیں ان کے منہ سے یہ سب اگلواتی ہیں.

یقین جانئیے ان کے ہاں ان کی حیثیت ایک ٹشو پیپر سے بھی کم ہے جب ناکارہ ہو جائے تو کوئی اور سہی!

لہذا میں یہ کہتا ہوں ان قوتوں کا تعاقب کیا جائے جو ان کی چابی گھماتی ہیں.

جہاں تک رہی بات فواد چوہدری کی….. اگر ہم اس کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیں تو موصوف کی باتیں محض کائیں کائیں ہی ثابت ہوں گی..

فتدبر

فرحان رفیق قادری عفی عنہ