أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَاۤ اٰمَنَتۡ قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَـكۡنٰهَا‌ۚ اَفَهُمۡ يُؤۡمِنُوۡنَ ۞

ترجمہ:

ان سے پہلے جس بستی والوں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں کیا وہ ایمان لے آئے تھے ؟ جو یہ ایمان لے آئیں گے

اس کا معنی یہ ہے کہ ان سے پہلے کئی قوموں نے فرمائشیم عجزات طلب کئے اور جب وہ ان معجزات کو دیکھنے کے باوجود ان پر ایمان نہیں لائے تو ہم نے ان کو ہلاک کردیا، تو اگر اب ہم نے ان کی فرمائش پوری کردی تو ہم کو علم ہے یہ پھر بھی ایمان نہیں لائیں گے اور ان پر عذاب نازل کرنے کا مقتضی ہوگا اور آپ کے ہوتے ہوئے ہم ان پر عذاب نازل کرنا نہیں چاہتے اس لئے ان کے فرمائشی معجزات بھی نہیں بھیجے۔

القرآن – سورۃ نمبر 21 الأنبياء آیت نمبر 6