129۔ بواسیر کا علاج

وظیفہ: دو رکعت نماز نفل پڑھے پہلی رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اَلَمْ نَشْرَحْ دوسری رکعت میں سورئہ فیل اور سلام پھیرنے کے بعد ستر مرتبہ یہ پڑھے:

اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ رَبِّیْ

جب تک بواسیر کی شکایت رہے روزانہ عمل کرتا رہے ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔