حاجی کے گناہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضورﷺ کو یہ فرماتے سنا کہ جس نے حج کیا اور اس نے نہ بے ہودگی کی اور نہ فسق و فجور کا مرتکب ہوا تو وہ حج سے اس طرح لوٹے گا گویا اس کو اس کی ماں نے ابھی جنم دیا ہے۔ (یعنی گناہوں سے پاک) (بخاری و مسلم)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!مذکورہ حدیث شریف سے حج کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے کہ حج میں اگر کوئی بے پردگی،لڑائی جھگڑااور فسق و فجور سے بچے تو اللہ د اس کو اس طرح پاک فرماتا ہے جیسے آج ہی اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔ پتہ چلا جس طرح نو مولود کے دامن پر کوئی گناہ کاداغ نہیں ہوتا ویسے ہی حج مبرور کی سعادتوں سے مالا مال ہونے والے کو بنا دیا جاتا ہے۔ اللہ د ہم سب کو حج مبرور کی سعادتوں سے مالا مال فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃو التسلیم۔