حج جنت کے سوا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک سرزد ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور حج کا ثواب سوائے جنت کے کچھ نہیں۔ (بخاری و مسلم)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!مذکورہ حدیث شریف میں عمرہ کو گناہوں کا کفارہ فرمایا گیا اور حج کا ثواب جنت فرمایا گیااس سے معلوم ہوا کہ بندے کا عمرہ اور حج کے لئے تکلیف کو برداشت کرنا اور اپنے نفس پر قابو رکھنااور اللہ د کے لئے سفر کر نا اللہ تعالیٰ کو کتنا محبوب ہے کہ حج کے ثواب میں اللہ د جنت عطا فرماتا ہے اللہ  ہم سب کو حج و عمرہ کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم