🌏 حرکت زمین کے موضوع پر سائنس والوں سے چند معصومانہ سوالات 🌍

📡 سائنس والے مہربانی کر کے ان سوالوں کے جوابات دے دیں

☀️ 1- سورج زمین سے 13 لاکھ گنا بڑا ہے ، سورج ہزاروں سالوں سے زمین کو اپنی طرف گرویٹیشنل فورس سے کھینچ بھی رہا ہے تو کیا وجہ ہے کہ ایک بہت بڑا جسم ایک انتہائی چھوٹے سے جسم کو آج تک اپنی طرف نہیں کھینچ پایا؟

🌏 2-زمین جو کہ سورج کے مقابلے میں ایک انتہائی چھوٹا جسم ہے کیسے اپنے سے لاکھوں گنا بڑے جسم کا ہزاروں سالوں سے بھرپور مقابلہ کر رہی ہے؟

☀️ 3- تین جولائی کوہر سال سورج اور زمین کادرمیانی فاصلہ سب سے زیادہ تقریباً 15کروڑ 20لاکھ کلومیٹر ہو جاتا ہے اورپھر ہر سال تین جنوری کو یہ فاصلہ کم سے کم ہو کر 14 کروڑ 70 لاکھ ہو جاتا ہے۔ تین جولائی کو زیادہ سے زیادہ دوری کی وجہ سے سورج کی زمین پر گرویٹیشنل فورس سب سے کم ہو جائےگی اور تین جنوری کو فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے سورج کی زمین پر گرویٹیشنل فورس سب سے زیادہ ہو گی تو کیا وجہ ہے کہ تین جنوری کے بعد زمین پھر سورج سے دور ہونا شروع ہوجاتی ہے اور 50 لاکھ کلومیٹر دور چلی جاتی ہےجبکہ اس وقت سورج زمین کو سب سے زیادہ قوت سے کھینچ رہا تھااور زمین کا مزید قریب ہونا ایک لازمی امر تھا ؟ تین جنوری کے بعد سورج کی قوت کشش زمین پر کیوں کمزور پڑ گئی کہ وہ دوبارہ سورج سے 50 لاکھ کلو میٹر دور چلی گئی؟

🌏 4- پہلے دن جب سورج نے زمین کو اپنی طرف کھینچا تھا اور اپنے گرد گھمایا تھا تو اس وقت زمین اوسطاً 15 کروڑ کلومیٹر کے فاصلہ پر ہی کیوں رہ گئی؟ سور ج زمین کو مزید کیوں نہ کھینچ سکا؟

☀️ 5-سورج ہزاروں سالوں سے زمین کو کھینچ رہا ہے تو سورج اور زمین کااوسطاً درمیانی فاصلہ آج تک کیوں کم نہ ہو سکا؟

🌏 6- زمین سورج سے ہر سال تین جولائی کو ہی کیوں سب سے زیادہ دور اور تین جنوری کو ہی کیوں سب سے زیادہ قریب ہوتی ہے ؟ ہزاروں سالوں سے ان کی تاریخوں میں تبدیلی کیوں نہ ہوئی؟

☀️ 7-اِسی طرح ہزاروں سالوں میں ان کی ان تاریخوں پر فاصلوں میں نمایاں تبدیلی کیوں نہیں آئی؟

🌚 8-سورج چاند سے چھ کروڑ گنا بڑا ہے، ہر مہینے نیو مون کے وقت چاند سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے، سورج کا چاند سے زمین کے مقابلےمیں بہت زیادہ فاصلہ ہونے کے باوجود اورسورج کا چاند کے مقابلے میں بہت بڑا ہونے کی وجہ سےچاند پر سورج کی قوت کشش زمین کے مقابلے میں تقریباً سوا دو گنا سے زیادہ ہوتی ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہیے کہ ایک جیسی طاقت کے 11 بندے چاند کو سورج کی طرف اور اتنی ہی طاقت کے 5 بندے چاند کوزمین کی طرف بالکل الٹ سمت میں کھینچ رہے ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ ہزاروں سالوں سے قائم ہے تو کیا وجہ ہے کہ سورج زمین کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ طاقت کے باوجود آج تک چاند کو اپنی طرف نہیں کھینچ پایا؟

🌑 9۔ یا کم ازکم ہر سال نیومون کے وقت چاند کا فاصلہ سورج سے کم اور زمین سے زیادہ سے زیادہ ہوتا جاتا لیکن مشاہدہ یہ ہے کہ ایسا نہیں ہوتا ، اس کی وجہ کیا ہے ؟ کیا سورج کی طاقت چاند پر دوگنی سے زیادہ نہیں؟توپھر سورج چاند کو اپنے قریب کیوں نہیں کر پاتا؟

🌕 10-فل مون کے وقت زمین چاند اور سورج کے درمیان ہوتی ہے یعنی سورج اور زمین دونوں ہی چاند کو ایک ہی طرف کھینچ رہے ہوتے ہیں آسان الفاظ میں یو ں کہیے کہ سورج کے11بندے اور زمین کے 5 بندے سب چاند کو ایک ہی طرف یعنی زمین کی طرف کھینچ رہے ہوتے ہیں تو پھر چاند زمین کے ساتھ آکر کیوں نہیں ٹکرا جاتا ؟دونوں کی اجتماعی قوت کشش یہاں پر کیوں مشاہدہ نہیں ہوتی؟

🌏 11-یا کم از کم چاند کا فاصلہ فل مون کے وقت زمین سے قریب ترین کیوں نہیں ہو جاتا؟

🌞 12۔ زمین اور سورج ہی نہیں باقی سیارے بھی ہزاروں مرتبہ اس موقعے پر قران یعنی conjunction میں آئے ہیں لیکن پھر بھی چاند کی چال میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ، سیاروں کی اجتماعی قوت کشش نے یہاں عمل کیوں نہیں کیا؟

ان سوالات کے جوابات اوپر دئیے گئ ویڈیو  میں بھی سمجھایا گیا ہے