زمین کے ساکن ہونے پر امام احمد رضا کا نظریہ
sulemansubhani نے Tuesday، 2 June 2020 کو شائع کیا.
Alahazrat’s theory the earth is stationay ( زمین ساکن ہے)
ٹیگز:-
Alahazrat , زمین , امام احمد رضا , امام احمد رضا خان بریلوی , امام احمد رضا قادری , ساکن , زمین ساکن ہے , earth , stationay , earth is stationay
امام اہل سنت کی تحقیق اور ۔علمیت کسی سے مخفی نہیں ہے۔ کشش ثقل کے بارے جو دلائل انھوں نے دئے وہ اس دور کے مطابق تھے۔ یہ 1 صدی سے زیادہ کا عرصہ ہے اور سو سالوں میں سائنسی تحقیق بہت آگے چلی گئی ہے۔
زمین کے ساکت ہونے کو اگر مان لیا جائے تو پھر دن اور رات کا تصور کیسے پیش ہوگا۔ یہ تو ہر 24 گھنٹے میں بدل رہا ہے۔ زمین کی 2 حرکات ہیں ایک spinning جس سے دن اور رات پیدا ہوتے ہیں۔
دوسری اپنے مدار میں سورج کے گرد جس سے موسم پیدا ہوتے ہیں۔
اب تو اس میں اتنی ترقی ہو گئی ہے کہ چاند کا کیلینڈر تک آگیا ہے۔ جسکی بنیاد ہی یہ ہے کہ چاند زمین کے گرد گھومتا ہے۔ اگر یہ بات غلط ہوتی تو پھر یہ کیلینڈر نہ بنتا۔
قرآن میں بھی فرما یا گیا کہ تمام سیارے و ستارے اپنے اپنے مدار میں گھوم رہے ہیں۔ زمین بھی ان میں سے ایک ہے۔
جو دلیل اس ویڈیو میں دی گئی کہ چیزیں زمین کے بجائے سورج کی طرف کیوں نہیں جاتی تو عرض ہے کہ فاصلہ جتنا کم ہوگا کشش اتنی زیادہ ہوگی۔ زمین سے فاصلہ چند فٹ اور سورج سے لاکھوں میل۔ یہ فرق مدنظر رکھنا ہوگا۔
دوسرا قرآن میں ارشاد ہوا کہ ہر چیز اپنے اپنے مدار میں گردش کر رہی ہے اور اس سے آگے پیچھے نہیں ہوتی۔ تو یہ اللہ تعالی کی قدرت ہے جس نے تمام کائنات کو ایک مربوط نظام میں کر دیا ہوا ہے جس کا مکمل ادراک ابھی بھی سائنس کو نہیں ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے جب قیامت برپا ہو گی اصل حقیقت تو اللہ کو معلوم ہے لیکن اگر سائنسی انداز سے سوچا جائے تو صرف کشش ثقل ختم کر دینے سے سب کچھ درہم برہم ہو جائے گا۔ پہاڑروئی کے گالوں کی طرح اٹھیں گے یعنی کشش ثقل ختم ہونے سے بے وزن ہو جائیں گے جیسے خلا میں زمین کی کشش سے نکل کر ہر چیز بے وزن ہو جاتی ہے۔
دوسری بات کشش ثقل کی طاقت محدود ہے ۔ اگر کسی چیز کی رفتار ایک حد سے زیادہ یو تو وہ زمین کی طرف نہیں اوپر جائے گی۔ جیسے پتھر ہوا میں اچھالیں تو اوپر جاتا ہے اتنی بلندی تک جتنی قوت سے پھینکا جائے۔
پانی اور تیل کی بھی وہی بات ہے ۔ جب آپ پانی تیل پر پھینکیں گے تو وہ تیل کو دھکیل دے گا پھر تیل کا پانی کے اوپر تیرنا انکی کیمیائی ساخت کی وجہ سے ہے جو ایک دوسرے میں حل نہیں ہو سکتے۔ آپ دودھ میں پانی ڈالیں وہ اوپر نیچے نہیں ہوں گے بلکہ یک جان ہوں گے کیونکہ انکی کیمیائی ساخت سیاسی ہے کہ ایک دوسرے میں حل ہوں گے۔
یہ صرف امام اہلسنت کی تحقیق نہیں لاتعداد کو حرکت زمین سے اختلاف ہے کئی کےب و مضامین بلاگ پہ ڈالے گئے ہیں آپ چیک کرسکتے ہیں
https://urdumehfil.net/2020/06/01/زمین-ساکن-ہے/
https://urdumehfil.net/2020/06/01/حرکتِ-زمین-کے-موضوع-پر-کچھ-کتب/?fbclid=IwAR1OGxom1VfxOnVl9yOaH4fyj8NFNTNV5Q0Q1EOfg-o5lhoUSG9pavJB8ak