یوم عرفہ کو گنہ گار۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کوئی دن ایسا نہیں ہے جس میں اللہ تعالیٰ یوم عرفہ کی نسبت زیادہ بندوں کو آگ (جہنم)سے آزاد کرتا ہو۔ (مسلم شریف)

میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو!اللہ نے بعض دنوں کو فضیلت عطا فرمائی ہے ان دنوں میں یوم عرفہ کا مقام بہت ہی بلند ہے۔ یوم عرفہ کو اللہ د کی خاص نظرِ کرم اپنے بندوں پر ہوتی ہے۔ ایک ہی لباس اور ایک ہی کی جانب توجہ اور پھر گناہوں پر ندامت کے آنسو،اس کی رحمت کو جوش میں لاتے ہیں اور وہ کریم اپنے بندوں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے۔ اللہ  ہم سب کو یوم عرفہ میدانِ عرفات میں نصیب فرمائے اور جہنم سے آزادی عطا فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم