ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ يَدٰكَ وَاَنَّ اللّٰهَ لَـيۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ۞- سورۃ نمبر 22 الحج آیت نمبر 10
sulemansubhani نے Thursday، 4 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ يَدٰكَ وَاَنَّ اللّٰهَ لَـيۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ۞
ترجمہ:
(اس سے کہا جائے گا) یہ تیرے ان کاموں کی سزا ہے جن کو تیرے ہاتھ پہلے بھیج چکے ہیں اور بیشک اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے
الحج :10 میں فرمایا (اس سے کہا جائے گا) یہ تیرے ان کاموں کی سزا ہے جن کو تیرے ہاتھ پہلے بھیج چکے ہیں۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ کے عدل کو بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کافروں کو جو عذاب دیتا ہے وہ ان ہی کے اعمال کی سزا ہے، اللہ تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرتا۔
القرآن – سورۃ نمبر 22 الحج آیت نمبر 10
ٹیگز:-
اللہ تعالیٰ , سورہ الحج , کاموں , بندوں , Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , ظلم , القرآن , اللہ , سزا