موت کے بعد حساب نہ ہوگا

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا جو کسی حرم پاک (مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ) میں فوت ہو جائے تو نہ وہ حساب کے لئے پیش کیا جائے گا اور نہ اس سے حساب لیا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا کہ جنت میں داخل ہو۔ (دار قطنی)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!حرمین طیبین میں فوت ہو جانے پر مولی بے حساب و کتاب جنت میں داخل فرمائے گا۔ یقینا یہ بندوں پراللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے۔ بس اللہ  اپنے فضل سے جنت عطا فرمائے اور دوزخ سے بچائے اور مدینہ منورہ میں موت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم۔