حاجی و معتمر شفاعت کریںگے

حدیث شریف میں ہے کہ حضور رحمتِ عالمﷺ  نے ارشاد فرمایا کہ حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالی کے وفد اور اس کے مہمان ہیں اگر وہ اس سے مانگتے ہیں تو وہ انہیں عطافرماتا ہے۔ اور اس سے مغفرت چاہتے ہیں تو وہ ان کی مغفرت فرماتا ہے اور اگر دعا مانگتے ہیں تو ان کی دعا قبول فرماتا ہے اور اگر سفارش کرتے ہیں تو ان کی سفارش قبول کی جاتی ہے۔ (احیاء العلوم)

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو!اللہ د نے حاجی کو بڑا بلند درجہ عطا کیا ہے، جیسا کہ مذکورہ حدیث شریف سے پتہ چلتا ہے کہ حاجی جس کے لئے دعا کرے اللہ  اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے، ہمیں چاہئے کہ حاجی کے گھر پہنچنے سے پہلے اس سے اپنی اور اپنے گھر والوں کی اورپوری امت مسلمہ کی مغفرت کی دعا کروائیں۔ اللہ عز وجل ہم سب کو حج مبرور کی دولت سے نوازے اور حاجیوں کی دعا میں ہمارا حصہ بھی رکھے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم۔