أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُواالصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ ۞

ترجمہ:

سو جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ان کے لئے مغفرت ہے اور عزت کی روزی ہے

الحج :50 اور 51 میں اللہ تعالیٰ نے وعدہ اور وعید کا ذکر فرمایا ہے کہ جو لوگ میرے پیغام کو قبول کریں گے اور اللہ کے عذاب سے ڈر کر ایمان لے آئیں گے اور کفر اور گناہوں کو ترک کردیں گے اور نیک عمل کریں گے، ان کے لئے مغفرت ہے اور عزت کی روزی ہے اور جو لوگ کفر اور سرکشی میں ڈٹے رہیں گے اور ہماری آیتوں کی تکذیب میں سر توڑ کوشش کریں گے اور وہ اپنے زعم میں ایسی زبردست مہم چلائیں گے اور ایسے اعتراضات کریں گے جن کی بناء پر وہ ہمارے رسول کو اور رسول کے متبعین کو عاجز کرا دیں گے تو وہی لوگ دوزخ والے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 22 الحج آیت نمبر 50