تابعین عظام کے فضائل بزبان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

اور

گستاخ پلمبر مرزا جہلی کا رد.

پلمبر مرزا جہلمی کہتا ہے کہ۔۔۔خلاصہ:

تابعین جھوٹ بولنے اور جھوٹی حدیثیں گھڑنے کے ماہر تھے(معاذ اللہ)۔

پہلے ذرا تابعین کرام کی فضیلت بزبان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ملاحظہ فرمائیے

الحدیث:

قال النبي صلى الله عليه وسلم:” خيركم قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم.

ترجمہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سب سے بہتر میرے زمانہ کے لوگ (صحابہ) ہیں۔ پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے (تابعین) پھر وہ لوگ جو اس کے بھی بعد آئیں گے۔ (تبع تابعین)…(بخاری حدیث2651).

الحدیث:

ابي سعيد الخدري ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: ” ياتي على الناس زمان يغزو فئام من الناس، فيقال لهم: فيكم من راى رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فيقولون: نعم، فيفتح لهم، ثم يغزو فئام من الناس، فيقال لهم: فيكم من راى من صحب رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فيقولون: نعم، فيفتح لهم، ثم يغزو فئام من الناس، فيقال لهم: هل فيكم من راى من صحب من صحب رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فيقولون: نعم، فيفتح لهم “

ترجمہ:

‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک زمانہ آئے گا کہ جہاد کریں گے آدمیوں کے جھنڈ تو ان سے پوچھیں گے کہ کوئی تم میں وہ شخص ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو تو لوگ کہیں گے کہ ہاں! تو(صحابہ کرام کی برکت سے) فتح ہو جائے گی ان کی پھر

جہاد کریں گے لوگوں کے گروہ تو ان سے پوچھیں گے کہ کوئی ہے تم میں سے جس نے دیکھا ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی کو یعنی تابعین میں سے کوئی ہے، لوگ کہیں گے: ہاں! پھر(تابعین کی برکت سے) ان کی فتح ہو جائے گی،

پھر جہاد کریں گے آدمیوں کے لشکر تو ان سے پوچھا جائے گا کہ کوئی ہے تم میں ایسا جس نے صحابی کے صاحب کو دیکھا ہو یعنی تبع تابعین میں سے لوگ کہیں گے: ہاں! تو ان کی فتح ہو جائے گی

(مسلم حدیث6467باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تابعین اور تبع تابعین رحمهم اللہ کی فضیلت کا بیان۔).

ان احادیث کے پاک سے تابعین کرام کی فضیلت بالکل واضح ہے ہمیں بھی چاہیے کہ تابعین کرام اسلاف کی فضیلت بیان کیا کریں اور اگر اکا دکا یا دو چار تابعین میں کوئی کذاب یا وضاع گزرا ہے تو اس کی وجہ سے مطلقا تابعین کی مذمت تو نہیں کی جا سکتی…لیھذا مرزا کا مطلقا تابعین کی مذمت کرنا بغض گستاخی گمراہیت ہے بات کفر تک جاسکتی ہے۔

مرزا جہلمی جیسے لوگوں کے لیے ہی آیا ہے کہ وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے

الحدیث:

جهالا، يفتونهم بغير علم، فيضلون ويضلون

ترجمہ:

جہال(کہ جنہین شرعی علم کافی حاصل نہین ہوگا) بغیر علمِ شرع کے فتوی(جواب، حکم) دیں گے تو خود بھی گمراہ ہونگے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے…(مسلم حدیث2638)۔

بات گھمانا سیکھا تاکہ لوگوں کو گرویدہ بناےتواسکےنافرض قبول،نانفل(ابوداؤد حدیث5006)

مرزا جہلمی جیسوں کا شہرت امتیازیت کی لالچ و پرواہ کرنا، شہرت امتیازیت واہ واہ کے لیے لکھنا بولنا گناہ و گمراہیت ہے…ہاں پردلیل باادب اختلاف برحق………!!.

حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا:

[ ایاکم و ایاھم لا یضلونکم و لا یفتنونکم ]

’’گمراہوں، بدمذہبوں سے دورررررررررررررررررررر بھاگو ، انہیں اپنے سے دور کرو ، کہیں وہ تمہیں بہکا نہ دیں، کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں‘‘(صحیح مسلم1/12)

.

✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر