يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ۞- سورۃ نمبر 22 الحج آیت نمبر 76
sulemansubhani نے Saturday، 6 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ۞
ترجمہ:
وہ جانتا ہے جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جائیں گے
اور الحج : ٧٦ میں فرمایا وہ جانتا ہے جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ دنیا میں پہلے جو کچھ ہوچکا ہے اور جو کچھ دنیا میں بعد میں ہوگا، یا اس سے مراد یہ ہے کہ جو کچھ دنیا میں ہے اور جو کچھ آخرت میں ہوگا، پھر فرمایا اور اللہ ہی کطرف تمام کام لوٹائے جائیں گے اس میں بتایا کہ وہ اپنی حاکمیت میں منفرد ہے اور لوگوں کو اپنی نافرمانی سے ڈرایا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 22 الحج آیت نمبر 76
ٹیگز:-
جانتا , پیچھے , Tibyan ul Quran , سامنے , Allama Ghulam Rasool Saeedi , لوٹائے , Quran , تبیان القرآن , القرآن , اللہ , اللہ تعالیٰ , سورہ الحج , لوگوں