بخشش نہ ہونے کا گمان بھی گناہ

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حضور ا کا ارشاد گرامی ہے کہ لوگوں میں بڑا گنہگار وہ ہے جو عرفہ کے دن وقوف کرے اور یہ خیال کرے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت نہیں کی۔ (احیاء العلوم)

میرے پیارے آقا ﷺ  کے پیارے دیوانو! مذکورہ حدیث شریف سے اللہ کے کرم پر یقین کا درس ملا کہ وقوفِ عرفہ کوشک و تذبذب میں نہیں پڑنا چاہئے بلکہ یقین کامل رکھنا چاہئے کہ آج کے دن اللہ کریم نے مغفرت فرماہی دی اور شک رکھنے والے کو گنہگار ٹہرایا گیا۔ اللہ عزوجل ہم سب کو مغفرت و بخشش پر یقین کی توفیق عطا فرمائے اور شکوک و تذبذب سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم۔