باب من صلی صلوۃ مرتین

باب جو دوبار نماز پڑھے ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ حقیقۃً دوبار پڑھے اس کی بہت صورتیں ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر ممانعت کے اوقات میں ہوچکا ہے۔

حدیث نمبر 374

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ ابن جبل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے پھر اپنی قوم میں آتے انہیں نماز پڑھاتے ۱؎ ( مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ اس کی شرح معہ تحقیق گزرچکی کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نفل کی نیت کرتے او ر قوم کے ساتھ فرض پڑھتے تھے اور یہ نفل پڑھنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کی برکت حاصل کرنے کے لیئے تھا۔