أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَاَنۡشَاۡنَا لَـكُمۡ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّ اَعۡنَابٍ‌ ۘ لَـكُمۡ فِيۡهَا فَوَاكِهُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۞

ترجمہ:

پھر ہم نے اس پانی سے تمہارے لئے کھجور اور انگور کے باغات اگائے جن میں تمہارے لئے بہ کثرت پھل ہیں اور جن سے تم کھاتے ہو

المئومنون : ١٩ میں فرمایا : پھر ہم نے اس پانی سے تمہارے لئے کھجور اور انگور کے باغات اگائے اور جن سے تم کھاتے ہو یعنی ان باغوں میں کھجور اور انگور کے عالوہ بہت سے پھل ہیں جن سے تم لذت اندوز ہوتے ہو اور کچھ کھاتے ہو۔

القرآن – سورۃ نمبر 23 المؤمنون آیت نمبر 19