مسلمان دین کا داعی ہے
sulemansubhani نے Sunday، 7 June 2020 کو شائع کیا.
مسلمان دین کا داعی ہے
میرے ہیارے آقا ﷺ کی پیاری دیوانیو ! میرا یہ خطاب مسلمانوں سے ہے غیر مسلمین سے نہیں،اسلام ہمنے قبول کیا ہے،دائرہٗ اسلام میں قدم ہمنے رکھا ہے،اسلام کے نام کا لیبل ہمارے ساتھ لگا ہوا ہے،اس مبارک نام کی برکت سے ہم اپنے اسلام کی کھلی ہوئی کتاب ہیں،ہمیں پڑھنے کے لئے زبان و بیان کی ضرورت نہیں نگاہیں کافی ہیں،کہیں نہ کہیں ہم اپنے دین کے داعی ہیں،ہماری خاموش تبلیغ کا سلسلہ چل رہا ہے،قراٰن پاک کا ہم سے یہ خطاب ہے کنتم خیر امۃ اخرجت للناس تامرون بالمعروف وتنھون عن المنکر و تومنون باللہ،تم بہتر ہو ان سب امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو،یعنی تم لوگوں میں سب سے بہتر ہو،تمہیں معلوم ہے یہ منصب تمہیں کیوں عطا کیا گیا ؟اس لئے کہ تم اچھے ہو لوگوں کو اچھا بناوٗ،تم برے نہیں ہو لوگوں کو برائی سے بچاوٗ،تم تو صاحب ایمان ہو تمہیں تو اسی پر عمل کرنا چاہیئے،بہتر بگڑ جائے تو بگڑوں کو اصلاح کون کرے گا؟تمہیں معلوم ہے دین کا داعی بگڑتا ہے تو نہ صرف دین کا کام رک جاتا ہے بلکہ بگڑوں کی اپنے گناہوں میں جراٗت بڑھ جاتی ہے،جب فرمان الٰھی کے بموجب ہم اپنے دین کے داعی ہیں تو ہم میں ایسی کوئی خباثت نہیں آنی چاہیئے،بلکہ ہمیں تو اس گناہ کی بھیانکتا سے لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیئے تاکہ دوسرا بھی اس طرح کا کام نہ کر سکے
ٹیگز:-
مولانا محمد شاکر رضوی نوری