أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَعَلَيۡهَا وَعَلَى الۡـفُلۡكِ تُحۡمَلُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اور مویشیوں پر اور کشتیوں پر تم سوار کئے جاتے ہو

المئومنون : ٢٢ میں فرمایا : اور ان میشیوں پر اور کشتیوں پر تم سوار کئے جاتے ہو۔

یعنی ہم نے تم کو مویشیوں کا مالک اور ان پر متصرف بنا رکھا ہے، تم ان کا گوشت کھاتے ہو اور ان پر سواری کرتے ہو اور ان سے اور طرح طرح کے فوائد حاصل کرتے ہو، یہ تمہاری خشکی کی سواریاں ہیں پھر تمہارے لئے دریائوں اور سمندروں میں سفر کرنے کے لئے الگ سواریاں بنائی ہیں، کیا ان تمام نعمتوں سے فائدے حاصل کرنے کے باوجود اب بھی تمہارے دل میں اس مالک، رازق اور منعم پر ایمان لانے اور اس کا شکر ادا کرنے کی تحریک پیدا نہیں ہوتی !

القرآن – سورۃ نمبر 23 المؤمنون آیت نمبر 22