زمین میں حرکت پیدا ہوئی تو پہاڑ نصب کرکے اسکو ساکن کردیا
sulemansubhani نے Monday، 8 June 2020 کو شائع کیا.
زمین میں حرکت پیدا ہوئی تو پہاڑ نصب کرکے اسکو ساکن کردیا
انسان کی نسل بندر سے چلی ساری کائنات ایک دھماکے کے سبب معرض وجود میں آئی جب سائنس کی ان تھیوریز کا انکار کرتے وقت اتنی دقت محسوس نہیں ہوتی بغیر دلیل کے ہی انکار کر دیتے ہو تو جو لوگ دلیل کے ساتھ اس بات کا انکار کررھے ہیں کہ زمین متحرک ھے انکا مؤقف سن واویلہ کیوں مچا رھے ہو؟
جی زمین کو ساکن مان لیں دھماکے ہوجائیں گے نظام تہس نہس ہوجائے گا جناب یہ ساری باتیں سائنسدانوں کی بتائی ہوئی ہیں انھوں نے جو بھی کہا اپنے ظن کے مطابق کہا اور کیا دلیل ھے کہ آئن سٹائن اور اس جیسے جتنے بھی بڑے بڑے سائنسدان ہیں انکا ظن غلط نہیں ہوسکتا سو فیصد درست و حتمی ھے؟
تاریخ طبری و مسعودی میں روایت درج ھے جسکا مفھوم کافی ملتا جلتا ھے کہ
اللہ نے زمین کی تخلیق کی تو اسکو (حوت) مچھلی پر ٹھہرایا یہ مچھلی پانی میں تھی اور پانی ایک بہت بڑے پتھر پر اور پتھر فرشتے کی پشت پر اور فرشتہ چٹان پر اور چٹان ہوا پر تھی پس مچھلی میں حرکت و اضطراب ہوا جسکی وجہ سے زمین میں زلزلہ آیا تو اللہ نے پہاڑوں کو زمین پر نصب فرمایا اور وہ ٹھہر گئی۔
(تاریخ طبری جلد اول ص 43)
تاریخ مسعودی میں ھے کہ ساکن ہوگئی
(تاریخ مسعودی جلد اول ص 48)
اگر کوئی صاحب کہے کہ یہ ساری تاریخی باتیں ہیں تو ان سے عرض ھے کہ ایسے ہی حوالہ جات تفسیر کبیر و تفسیر ابن کثیر سے بھی مل جاتے ہیں۔
پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ھے کہ اگر کوئی زمین کے ساکن ہونے کا عقیدہ رکھتا ھے تو اسکے پاس بھی دلائل ہیں اب تم لوگوں کے نزدیک نقلی دلائل سے سائنسی دلائل زیادہ ترجیح رکھتے ہیں تو یہ تمھارے ایمان کا معاملہ ھے۔بہرحال اس بنیاد پر زمین کے ساکن ہونے کا عقیدہ رکھنے والوں کا مذاق اڑانا سوائے جہالت کے کچھ نہیں۔
احمدرضارضوی