وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ۞- سورۃ نمبر 23 المؤمنون آیت نمبر 49
sulemansubhani نے Monday، 8 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ۞
ترجمہ:
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب وہی تاکہ وہ لوگ راہ راست پر آجائیں
المومنون : ٤٩ میں فرمایا اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تاکہ وہ لوگ راہ راست پر آجائیں۔
اس کتاب سے مراد تورات ہے، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو یہ کتاب اس لئے دی تھی کہ وہ ہدایت حاصل کریں لیکن جب وہ اس کے باوجود اپنے کفر پر اصرار کرتے رہے تو پھر وہ بھی سابقہ امتوں کی طرح عذاب کے مستحق ہوگئے۔
القرآن – سورۃ نمبر 23 المؤمنون آیت نمبر 49