أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ۞

ترجمہ:

وہ ہر باطن اور ہر ظاہر کا جاننے والا ہے اور وہ اس شرک سے بلند ہے جو وہ اس کے متعلق کہتے ہیں

المومنون : ٩٢ میں فرمایا : وہ عالم الغیب والشہادۃ ہے ینی وہ باطن اور ہر ظاہر کا جاننے والا ہے، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور پر عالم الغیب کا اطلاق کرنا جائز نہیں ہے یہ اللہ تعالیٰ کی صفت مختصہ ہے۔ ہم نے الانعام : ٥٠ میں اس کی مکمل وضاحت کی ہے دیکھیے تبیان القرآن ج ٣ ص ٤٧٥ اور الاعراف : ١٨٨ میں بھی اس پر مفصل بحث کی ہے دیکھیے تبیان القرآن ج ٤ ص ٤٨٧-٤٨٥)

القرآن – سورۃ نمبر 23 المؤمنون آیت نمبر 92