ظہر سے پہلے چار رکعت اور بعد چار رکعت
sulemansubhani نے Wednesday، 10 June 2020 کو شائع کیا.
الفصل الثانی
دوسری فصل
حدیث نمبر 391
روایت ہے حضرت ام حبیبہ سے فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جو ظہر سے پہلے چار رکعتوں پر اور اس کے بعد چار رکعتوں پر پابندی کرے ۱؎ اﷲ اسے آگ پر حرام کردے گا۲؎ (احمد ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ اس طرح کہ پہلی چار ایک سلام سے پڑھے جیسا کہ اگلی حدیث میں آرہا ہے کیونکہ یہ چاروں مؤکدہ ہیں اور بعد کی چار دو سلاموں سے تاکہ مؤکدہ اور غیرمؤکدہ مخلوط نہ ہوجائیں کیونکہ ان میں پہلی دومؤکدہ ہیں بعد کی دو غیر مؤکدہ۔
۲؎ یعنی آگ میں ہمیشگی سے مطلقًا بچائے گا اس طرح کہ اسے گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق دے گا۔معلوم ہوا کہ سنت کی پابندی سے تقویٰ نصیب ہوتا ہے۔