فَتَعٰلَى اللّٰهُ الۡمَلِكُ الۡحَـقُّ ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡـكَرِيۡمِ ۞- سورۃ نمبر 23 المؤمنون آیت نمبر 116
sulemansubhani نے Wednesday، 10 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الۡمَلِكُ الۡحَـقُّ ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡـكَرِيۡمِ ۞
ترجمہ:
پس اللہ بلند شان والا ہے اور سچا بادشاہ ہے اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے وہ عرش کریم کا رب ہے
پس اللہ بلند شان والا سچا بادشاہ ہے، الملک سے مراد یہ ہے کہ وہ تمام اشیاء کا مالک ہے اس کے ملک، اس کی سلطنت اور اس کی قدرت کو کبھی زوال نہیں ہے اور الحق سے مراد یہ ہے کہ ملک اور سلطنت اسی کو سزاوار اور لائق اور زیبا ہے کیونکہ ہر چیز کی اسی سے ابتداء ہے اور اسی کی طرف انتہا ہے اور وہ عرش کریم کا الاکرمین کی طرف ہے جیسے کسی کریم شخص کے گھر کے متعلق کہا جاتا ہے یہ گھر کریم ہے یعنی اس کے رہنے والے کریم ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 23 المؤمنون آیت نمبر 116
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , عرش کریم , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , تبیان القرآن , عبادت , القرآن , اللہ , اللہ تعالیٰ , رب , بادشاہ , سورہ المؤمنون , سچا , مستحق , بلند , سورہ المومنون , شان