مسلمان کی غفلت کا سبب
sulemansubhani نے Wednesday، 10 June 2020 کو شائع کیا.
مسلمان کی غفلت کا سبب
مسلمانوں کے کردار میں اتنا زیادہ فرق اس لئے آگیا ہے کہ مسلم ممالک میں حکمراں دیندار نہیں،وہ اپنے لئے راہ کشادہ رکھنے کے لئے پورے ملک کو ڈھیل دیتے ہیں،بد قسمتی سے وہاں اسلامی گرفت نہیں کہہ لیجئے برائے نام اسلامی حکومتیں ہیں،جہاں اسلامی تعلیم کو اٹھایا نہیں جاتا اسے جان کر دبایا جاتا ہے اور کوئی دیندار مسلمان اسکی یاد دہانی کرائے تو اسے بھی دھمکی سے دبا دیا جاتا ہے ،جہاں مسلمان حکمرانوں کی ایسی گھناوٗنی کارکردگی ہو وہاں عوام مطلق العنان کیوں نہ ہوگی؟اور جو مسلمان غیر مسلم ملک میں رہتے ہیں وہ جانتے ہیں یہ ہمارا اپنا فعل ہے اس میں ملک کے قانون کی کوئی مداخلت نہیں،اس لئے وہ بھی مطلق العنان ہیں،اور ہسپیٹلوں میں قصدا بلاعذر شرع وضع حمل کرانے والوں کی قطاریں لگی ہیں،غیر مسلم کرے تو وہ جانے مسلم تو دنیا میں اپنے دیں کا داعی ہے اسکا عمل کافروں سے ملا ہوا کیسا ؟ داعی آپ تھے آپکی دعوت تو ان تک پنہچ نہ سکی اور آپ اس کی دعوت میں آگئے؟مسلمانوں کے مسلم اور غیر مسلم ملکوں میں بہکنے کے یہ اسباب ہیں کہ وہ اپنے اس گھناوٗنے عمل پر ملکی قانون کی گرفت سے بے خوف ہے