طواف کی فضیلت
sulemansubhani نے Thursday، 11 June 2020 کو شائع کیا.
طواف کی فضیلت
امام احمد نے عبید بن عمر سے روایت کی کہتے ہیں میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا کیا وجہ ہے کہ آپ حجر اسود، و رُکنِ یمانی کو بوسہ دیتے ہیں جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سناہے کہ ان کو بوسہ دینا خطائوں کو گرادیتا ہے اور میں نے حضور اکرم ﷺ کو فرماتے سنا ہے جس نے سات پھیرے طواف اس طرح کیا کہ اس کے آداب کو ملحوظ رکھا اور دو رکعت نماز پڑھی تو یہ گردن (غلام)آزاد کرنے کی مثل ہے۔ میں نے حضور اکرم ﷺکو فرماتے سناکہ طواف میں ہر قدم اٹھانے اور رکھنے پَر، دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور دس گناہ مٹائے جاتے ہیں اور دس درجات بلند کئے جاتے ہیں۔ (بہار شریعت)